Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ علاقائی طاقت بن چکی ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان اور غزہ پر حملہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتی کیونکہ حزب علاقائی طاقت میں تبدیل ہوچکی ہے۔

تینتیس روزہ جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم علاقائی طاقت میں تبدیل ہوگئی ہے۔
سید حسن نصراللہ نے واضح کیا کہ ہم خطے کو جنگ کی جانب دھکیلنے والے محاذ میں نہیں بلکہ جنگ روکنے والے محاذ میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے تینتس روزہ جنگ کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور دفاع وطن کے لیے اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے بہترین نظام تیار کر لیا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج میں لبنان اور غزہ پر زمینی حملے کی طاقت نہیں ہے کیونکہ ہماری موجودہ طاقت اور توانائی تینتس روزہ جنگ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ 
سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ تینس روزہ جنگ کا مقصد حزب اللہ کو نابود اور شامی حکومت کو سرنگوں کرنا تھا اور بعض عرب ممالک نے بھی یہ امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں کہ حزب اللہ نابود ہوجائے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ وہ حزب اللہ، جیسے تینتس روزہ جنگ میں نابود کرنے کی کوشش کی گئی آج ایک علاقائی طاقت میں تبدیل ہوگئی ہے۔ 
سید حسن نصراللہ نے اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج کی نابودی کی لائیو کوریج دنیا بھر میں نشر ہوگی۔

ٹیگس