مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں کا حملہ
دسیوں صیہونیوں نے صیہونی حکومت کے پولیس اہلکاروں کی پشتپناہی میں ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کا انتہا پسند رکن یہودا گلیک بھی مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے والے صیہونیوں کے ٹولے میں شامل تھا - صیہونی انتہا پسندوں نے اپنی رسومات اداکرنے کے بعد مسجد الاقصی میں میں داخل ہو کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی اور بعد ازاں باب السلبسلہ سے وہ باہر نکل گئے -
پچھلے کئی مہینے سے صیہونی انتہا پسند عناصر بیت المقدس کے اسلامی اورعیسائی تشخص کو مٹانے اور شہر کو صیہونی شکل دینے کی غرض سے مسلسل مسجد الاقصی پر حملے کررہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونسکو نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کی ملکیت ہے اور اس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے اس حملے کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں - صیہونی فوجیوں نے متعدد فسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے -