کربلائے معلی میں خصوصی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع
Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور عزاداروں کے تحفظ کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
عراقی وزیر داخلہ یاسین الیاسری نے فیڈرل پولیس کمانڈر جعفرالبطاط کے ساتھ ملاقات میں یہ بات زور دے کر کہی خصوصی سیکورٹی پلان پرعمل درآمد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ہر سال نو اور دس محرم کی عزاداری میں شرکت کے لیے، اندرون عراق اور ایران سمیت دنیا بھر کے ملکوں سے دسیوں لاکھ زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔