مسجدالاقصی کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، حماس
Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
حماس کے سینیر رکن حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشوں کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے فلسطینی قوم کی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
حسام بدران کا کہنا تھا کہ ہرسطح پر ناکام اور نا مراد صہیونی لیڈر اور اس کی انتہا پسند جماعتیں مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں مگر فلسطینی قوم دشمن کی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔