Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • غزہ سے اسرائیل کے خلاف پہلا ڈرون حملہ

صیہونی حکومت کی ایک فوجی گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے سنیچر کو اعتراف کیا ہے کہ غزہ سے ایک مسلح ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین کے اندر بھیجا گیا تھا جس نے صیہونی حکومت کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔غاصب صیہونی فوج کے ترجمان آویخائے ادرعی نے اس ڈرون حملے کے نتیجے میں فوجی گاڑی کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کی فوجی گاڑی غزہ پٹی کی سرحدوں کے قریب تھی کہ ڈرون طیارے کے ذریعے اس پر ایک بم فائر کیا گیا۔ ڈرون طیارہ کامیاب کارروائی کے بعد غزہ پٹی کے اندر واپس آگیا۔ غاصب صیہونی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے تاہم فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس