سپاہ ، حزب اللہ اور حماس کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
امریکی وزارت خزانہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں
امریکی وزیرخزانہ اسٹین منوچین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کی سپاہ پاسداران ، حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی تحریک حماس کے کئی عہدیداروں پر پابندی عائد کردی ہے - امریکی وزیرخزانہ نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کے ٹرمپ کے نظرئے کی حمایت کرتے ہیں - امریکی وزارت خزانہ اب تک کئی بار سپاہ پاسداران ، حزب اللہ لبنان اورفلسطین کی تحریک حماس پرپابندیاں عائد کرچکی ہے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف استقامتی محاذ کی کامیابیوں کے بعد امریکا اور صیہونی حکومت نے استقامتی محاذ پر اپنا دباؤ بڑھا دیا ہے ۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شب عاشور کے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ استقامتی محاذ کے کمانڈر رہبرانقلاب اسلامی ہیں اور اس محاذ کا مرکز ایران ہے-