سعودی تیل کمپنی آرامکو پر ڈرون حملہ
Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے مشرق میں واقع آرامکو آئل کمپنیوں پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
الاخباریہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آج اعلان کیا کہ «بقیق» اور «هجره خریص» کے علاقوں میں واقع آرامکو کے دو کارخانوں پر ڈرون حملوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل اس ملک کے مشرق میں واقع آرامکو آئل کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی خبر دی تھی۔
سعودی آئل ریفائنری آرامکو کا شمار دنیا کی بڑی تیل کمپنیوں میں ہوتاہے اور مالی سال کے 6 ماہ میں اس کی آمدنی میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی.