Sep ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے اندر زبردست آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں فوجیوں کو قیدی بنا لیا۔

یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ  نجران میں 500 کلو میٹر اندر" نصر من اللہ" فوجی کارروائی میں سعودی عرب کے 2000 سے زائد فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والے فوجیوں میں سیکڑوں فوجی سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک پریس کانفرنس میں یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی شاندار اور تاریخی کارروائی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے خلاف نصرمن اللہ نامی یہ کارروائی پچھلے تین مہینے سے سعودی علاقے نجران میں جاری تھی اس دوران پچھلے بہترگھنٹے کے دوران ان کا محاصرہ کرکے جارح سعودی اتحاد کے تین بریگیڈ کا قلع قمع کردیا گیا ہے -

 
اس کارروائی میں سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کے سیکڑوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جن میں بہت سے سعودی فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں -
 

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی اس کارروائی میں ہزاروں جارح فوجیوں کوگرفتار کرلیا ہے جن میں سعودی عرب کے متعدد اعلی فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں -

اس کارروائی میں جارح اتحاد کے بہت سے فوجی ساز وسامان بھی ضبط کرلئے گئے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج گرفتار کئے گئے جارح فوجیوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے کیونکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک گرفتار کئے گئے ان فوجیوں کو ہلاک کردینے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصرمن اللہ نامی اس بڑی کاروائی کی تفصیلات بھی جلد میڈیا کو بتادی جائیں گی -

 

 

ٹیگس