Oct ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • یمن پرسعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن پر سعودی اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں، جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی جنگی طیاروں نے تازہ ترین حملوں میں یمن کےصوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر القدم پر بھی سعودی طیاروں نے بمباری کی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگس