سعودی عرب کس راہ پرگامزن ہے
Oct ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
سعودی مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق خواتین کو سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجر اور دیگر عہدوں پر بھرتی کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی افواج میں شامل ہونے کے لئے خواتین کو درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد مختلف پابندیوں کو ہٹایا گیا ہے، جن میں تنہا سفرکرنا، گاڑی چلانا،ہوٹل میں اکیلے قیام کرنا اور غیر شادی شدہ مرد و خواتین سیاحوں کو ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں قیام کرنے سے متعلق اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس قسم کے اقدامات سے سعودی عرب یورپ،امریکہ اور اسرائیل کی راہ پر چلنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔