سعودی آئل ریفائنری میں دھماکہ 4 ہلاک و زخمی
سعودی عرب کی ایک آئل ریفائنری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 ملازمین ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی نے سعودی عرب کی تیل کمپنی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی جبیل کے ریفائنری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے دو ملازمین ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پلانٹ بند تھا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 18 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ دیگر ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
کمپنی انتظامیہ اور حکومت نے حادثے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل سعودی عرب کے علاقے ابقیق میں آرامکو کے تیل کے 2 پلانٹس پر یمن کی فوج اور رضاکار دستوں نے ڈرون حملے کیے گئے تھے جس سے شدید آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ علاوہ ازیں آرامکو مشرقی بندرگاہ تک سپلائی لائن کی پمپنگ اور آرامکو الشیبہ آئل فیلڈ کے ایک پروسیسنگ یونٹ کو دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔