Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • لبنانی حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کی منظوری

لبنانی صدر کے دفتر نے ملک کے اقتصاد کو بحران سے بچانے کے لئے وزیراعظم کے منصوبے کی منظوری کی خبر دی ہے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے ملک کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ایک پروگرام پیش کیا ہے جس میں وزیروں اور ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی اور بعض ٹیکسوں کو ختم کرنا شامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی ملک ، قوم اور عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے حکومت کے اقدامات کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

لبنان میں گذشتہ پانچ دنوں سے اقتصادی بحران اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

لبنانی وزیراعظم اور اعلی حکام کو امید ہے کہ اقتصادی منصوبے کی منظوری سے عوامی ناراضگی کم اور اقتصادی صورت حال بہتر ہوگی۔

ٹیگس