سعودی فوجی، عدن شہر میں داخل
Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
سعودی عرب کے فوجی یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔
اسپوٹنک خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے درجنوں فوجی یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر میں داخل ہوگئے ہیں ۔ ان فوجیوں کو جنگی وسائل کے ہمراہ ایک طیارے کے ذریعہ عدن کے ایئر پورٹ پر منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فوجی عدن میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی جگہ لیں گے۔ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب اور سوڈانی فوجیوں نے عدن ایئر پورٹ کا کنٹرول اماراتی فوجیوں کے ہاتھ سے لے کر اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔