صوبہ صعدہ اور حجہ پر جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی پچپن بار بمباری
Oct ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبہ صعدہ اور حجہ پر جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی پچپن بار بمباری کی خبر دی ہے
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ان حملوں میں دسیوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں میں صوبہ صعدہ اور حجہ کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو فوجی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس ملک کا زمینی ، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں کی بمباری میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بےگھر ہوچکے ہیں۔