لبنانی عوام نے سید حسن نصراللہ کے خطاب کا استقبال کیا + ویڈیو
Oct ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
لبنانی عوام نے مظاہروں کے حوالے سے سید حسن نصر اللہ کے خطاب کا پرجوش استقبال کیا۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے لبنان کی صورتحال کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ لبنان کے عوام کے احتجاج نے ان کی خود اعتمادی کو ثابت کردیاہے اور لبنان کی حکومت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ پروگرام کے مطابق سلسلہ وار طریقے سے ہونے والے فیصلوں پر عمل در آمد شروع کیا جائے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حکومت نے اصلاحاتی عمل کو عوامی دباؤ کے تحت شروع کیا اور یہ اصلاحات کیجانب پہلا قدم ہے اور بے روزگار افراد، غریبوں اور احتجاج کرنے والوں کے مطالبات کو پورا کیا جانا چاہئیے۔