Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کا ڈی این اے کی بنیاد پر داعش کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کا دعوی

امریکہ نے شام میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پینٹاگون کے سینئرعہدیدار کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا اور اس کی لاش امریکی فوج کی تحویل میں ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے دعوی کیا ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ مرنے والا شخص ابوبکر البغدادی ہی تھا۔

ادھر امریکی جرید نیوزویک کا کہنا ہے کہ ابوبکرالبغدادی کے مارے جانے کی مزید تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

ابوبکر البغدادی پہلی بار سن دو ہزار چودہ میں عراقی شہر موصل میں منظر عام پر آیا تھا جبکہ آخری بار اگست سن دوہزار انیس میں ایک آڈیو ٹیپ وائرل ہوا تھا جس کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا یہ داعش کے سرغنہ کا پیغام ہے۔ 

ابوبکر البغدادی کی سرکردگی میں قائم بدنام زمانہ داعشی دہشت گرد گروہ نے امریکہ، سعودی عرب، اور اسرائیل کی مالی اور فوجی حمایت کے ذریعے عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قبضہ اور لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ 

ٹیگس