Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • صعدہ اور حجہ پر سعودی طیاروں کی بمباری

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے صوبے صعدہ اور حجہ کے رہائشی علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے پچھلے بارہ گھنٹوں کے دوران صوبہ صعدہ اور حجہ پر چھیاسٹھ بار بمباری کی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں درجنوں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ 
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کی حمایت سے، یمن کو پانچ برس سے جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، جس کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد یمنی شہر مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پرا ہے۔ 
سعودی عرب نے یمن کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
یمنی عوام کی استقامت کے وجہ سے سعودی اتحاد کو اپنے مقاصد میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

ٹیگس