زلمے خلیل زاد دوبارہ مذاکرات کیلئے سرگرم
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کی ڈیڈ لاک اور ماسکو میں طالبان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
زلمے خلیل زاد کی افغان صدراوراعلی حکام سے ملاقات کو نئی سیاسی تبدیلی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردئیے تھے۔
واضح رہے کہ افغان امن عمل میں امریکہ اور طالبان کے وفود کے مابین متعدد ملاقاتوں کے بعد معاہدہ کے نکات کو حتمی شکل دی جاچکی تھی تاہم محض معاہدے پر دستخط سے پہلے افغانستان میں ایک امریکی دہشتگرد فوجی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے ٹوئٹر پر طالبان سے تمام مذاکرات کو منسوخ کردیا تھا۔