Oct ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • لبنان کے صدر نے وزیراعظم کا استعفی منظور کرلیا

لبنان کے صدر میشل عون نے وزیراعظم سعد حریری کا استعفی منظور کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

بیروت سے موصولہ خبروں کے مطابق صدر میشل عون نے وزیر اعظم سعد حریری کا استعفی منظور کرلیا ہے تا ہم کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنا کام جاری رکھیں۔

ملک میں دوہفتے سے جاری مظاہروں کے بعد لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے منگل کی شام اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں مظاہروں کے چودھویں روز اور وزیراعظم کے مستعفی ہوجانے کے بعد عام زند‏گی معمول پر لوٹ آئی ہے۔

سیکورٹی اداروں اور مظاہرین کے درمیان دارالحکومت بیروت کی اہم شاہراہیں اور سڑکیں کھلی رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

لبنان کے عوام ملک میں اقتصادی اصلاحات کی انجام دہی، معیشت کو بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بے روزگاری، غربت، سرکاری قرضے میں اضافہ اور کرپشن کو لبنانی عوام کے احتجاج کی اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

ٹیگس