Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کے بعد جھڑپیں

مسجدالاقصی میں یہودی آبادکاروں کے داخل ہونے پر اس مقدس مقام پر جھڑپیں شروع ہو گئیں

رپورٹ کے مطابق صیہونی یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے جسے غاصب صیہونی حکومت کی پشتپناہی حاصل تھی ، مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا اور باب الرحمہ میں اپنا مذہبی پروگرام منعقد کیا اور پھر فلسطینیوں سے جھڑپیں شروع کردیں۔

درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے ایک محافظ ایہاب ابوغزالہ کو گرفتار کرلیا ہے۔مسجدالاقصی اسلامی فلسطینی تشخص کی ایک اہم علامت ہے۔

صیہونی حکومت کی جانب سے ان توہین آمیز اقدامات کا مقصد بیت المقدس کا اسلامی تشخص مٹا کر اس کی جگہ صیہونی علامتیں قائم کرنا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے شہر قدس میں شہرک عیسویہ اور سلوان محلے پر حملہ کیا اور بیت المقدس کے شہریوں کے مکانوں پر حملہ کرنے کے بعد چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

صیہونی ، اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور بے بنیاد الزامات کے تحت انھیں گرفتار کر لیتے ہیں ۔

ٹیگس