Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • عراق کے وزیر اعظم کا اعلی کمانڈروں کے ساتھ اجلاس

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عراق کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ اجلاس میں ملک کی سلامتی اور سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

 سومریہ کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کی صدارت عراق کے وزیر اعظم نے کی جس میں عراق کے وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں عراق کے اعلی کمانڈروں نے ملک کی سکیورٹی کے بارے میں  تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور ملک میں امن و امان کے بارے میں سکیورٹی اہلکاروں کے کردار کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ عراق میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے میں غیر ملکی ہاتھ کے کارفرما ہونے کے بعد عوام کی ہوشیاری سے مظاہروں کی شدت میں کمی آئی ہے۔

ٹیگس