Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ترکی میں 2 امریکی سفارتکار گرفتار

ترک پولیس نے ترکی کے شہر آدانا میں واقع امریکی قونصل خانہ کے 2 اہلکاروں کو اسلام کی توہین کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔

استنبول سے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے ترکی کے شہر آدانا میں واقع امریکی قونصلخانہ کے 2 اہلکاروں کوهالووین جشن کے موقع پر اسلام کی توہین کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت ہے۔ ان افراد کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نشر کی گئی ہے جس میں وہ آب زم زم کی توہین کررہے ہیں۔ادھر ترک اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ان افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

ٹیگس