امریکی صدر کا 2 گھنٹے کا دورہ افغانستان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات بحال کی ہے۔ پہلے ہم سیزفائر چاہتے تھے، طالبان نہیں مان رہےتھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل اچانک افغانستان پہنچے جہاں انہوں نےافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے طالبان کو امن معاہدے کے لئے ایک اور موقع دینے پر اتفاق کیا۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا عمل بحال کر دیا ہے۔ امریکی افواج مکمل فتح یا ڈیل تک افغانستان میں ہی رہیں گی۔
اس موقع پرافغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان امن معاہدے میں سنجیدہ ہیں تو جنگ بند کرنا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستان سے باہر دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنا ہونگے۔
امریکی صدر تقریبا 2 گھنٹے 30 منٹ تک افغانستان کی سرزمین پر رہے۔