عراقی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اپنا استعفا سونپ دیا
Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پارلیمنٹ میں اپنا استعفا پیش کرنے کے بعد ارکان پارلیمان سے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد نئے وزیراعظم کا انتخاب کرلیں
عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ہفتے کو پارلیمنٹ میں اپنا استعفا باضابطہ طور پر پیش کرنے کے بعد کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ حکومت نے انتہائی سخت حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی اور ایک سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد اب اس حکومت کا دور ختم ہوچکا ہے تا کہ ایک نئی حکومت تشکیل پائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمان نے استعفا قبول کرلیا تو ملک کی باگ ڈور ایک عبوری وزیراعظم سنبھالے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی مرجعیت کی ہدایات کے جواب میں اور ملک کو درپیش سخت حالات کے پیش نظر وہ اپنا استعفا دے رہے ہیں -