رفح پر حملے فوری روکے جائیں ، جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ رفح میں فوری طور پر صیہونی حکومت کے حملوں کو روکے۔
سحرنیوز/دنیا: جمعرات کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک سماعت میں، جنوبی افریقہ نے ہیگ میں قائم عدالت سے کہا کہ وہ حکومت کو رفح میں اپنی کارروائیاں روکنے کا حکم دے۔ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف یہ شکایت جنوری میں ہیگ کی عدالت میں دائر کی تھی اور اس حکومت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔
جمعے رات کو ہوئے اجلاس میں جنوبی افریقہ نے رفح میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے نمائندے نے کہا کہ فلسطینی عوام کو تباہی کا خطرہ ہے اور رفح میں اسرائیل کی کارروائی غزہ پٹی کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے صیہونی منصوبے کا حصہ ہے۔
جنوبی افریقہ کے وکیل نے کہا کہ اسرائیل نے رفح میں نسل کشی کا سبب بننے والے اُس کے حملے کے سلسلے میں واضح انتباہ کے باوجود رفح کے خلاف اپنے حملوں کا آغاز کیا ہے۔