May ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کیا جائے، امریکی ایوان نمائندگان

امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کو مزید ہتھیاروں کی ترسیل کی ایک اور قرارداد کو منظوری دے دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کی شب یہ قرار داد منظور کی جس کا مقصد صدر جو بائیڈن پر صیہونی حکومت کو ہتھیار بھیجنے کے لیے دباؤ بنانا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس قرارداد کو ایک سو ستاسی مخالف ووٹوں کے مقابلے میں دوسو چوبیس ووٹوں سے منظور کیا گیا۔
ایوان نمائندگان ریپبلکنز کے کنٹرول میں ہے اور سولہ ڈیموکریٹک نمائندوں نے اپنے ریپبلکن ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس کے علاوہ، تین ریپبلکن نمائندوں نے اپنے ڈیموکریٹک ساتھیوں کے ساتھ اس کے خلاف ووٹ دیا۔ ڈیموکریٹس کے زیر کنٹرول سینیٹ میں اس قرارداد کے پاس ہونے کی توقع نہیں ہے، اس لیے یہ صرف ایک علامتی اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ قرارداد جو بائیڈن کی طرف سے صیہونی حکومت کو دوہزار اور پانچ سو پاؤنڈ وزنی بم بھیجنے کو ملتوی کرنے کے فیصلے کا ردعمل ہے۔

ٹیگس