Dec ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • لیبیا : قومی فوج اور حفتر ملیشیا کے درمیان جھڑپیں

لیبیا کی قومی وفاقی حکومت اور جنرل خلیفہ حفتر کے زیر کمان فوجیوں کے درمیان طرابلس ایئرپورٹ کے محور پر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں واقع ایئرپورٹ کے محور میں قومی حکومت کی فوج اور خلیفہ حفتر کی زیر کمان فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران شدید گولہ باری اور فائرنگ ہوئی ہے۔

درایں اثنا لیبیا کی قومی حکومت نے التوغار نامی علاقے پر  کنٹرول اور اس علاقے میں متحدہ عرب امارات کی چار بکتربند گاڑیوں کے تباہ ہوجانے کی خبر دی ہے۔

خلیفہ حفتر کے زیر کمان فوج نے ، جس کا سعودی عرب، مصر امارات اور بعض مغربی ممالک کی حمایت سے مشرقی لیبیا پر برسوں سے قبضہ ہے گذشتہ چند مہینوں کے دوران ملک کے شمال کی جانب پیشقدمی کی ہے۔

خلیفہ حفتر نے چار اپریل دوہزار انیس کو اپنے زیرکمان فوجیوں کو دارالحکومت پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عالمی برادری نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ طرابلس، فائز السراج کی زیر قیادت قائم لیبیا کی قومی حکومت کا صدر مقام ہے جسے عالمی برادری لیبیا کی قانونی حکومت تسلیم کرتی ہے۔

ٹیگس