Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجیوں کی کارروائی پر بعض پابندیاں

عراق کی مسلح افواج کی کمانڈ نے عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کے لئے شرائط اور پابندیاں عائد کردی ہیں

عراق کی مسلح افواج کی کمانڈ نے سنیچر کو اعلان کیا کہ عراق کی فوج کی اجازت سے ہی امریکہ عراق میں کسی طرح کی فوجی کارروائی کر سکےگا۔

عراق کی مسلح افواج کی کمانڈ کی جانب سے یہ فرمان ، امریکہ کی دہشتگرد فوج کے ہاتھوں سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المھندس کو شہید کئے جانے کے بعد جاری ہوا ہے۔

درایں اثنا عراق کے الصادقون دھڑے نے امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کے لئے پارلیمنٹ میں قانون منظور کئے جانے کی حمایت میں اسّی سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کے دستخط اکٹھا کر لئے ہیں

عراقی عوام اورحکام ایک عرصے سے امریکی فوجیوں کو اپنے ملک سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

ٹیگس