Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • اسلام کے کمانڈروں کی شہادت پر عراق میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام کے عظیم کمانڈروں کی شہادت پر عراق میں 3 روزہ عام سوگ کا اعلان ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمهدی نے کل رات اپنے ایک بیان میں اسلام کے کمانڈروں میجرجنرل قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کی شہادت پرعراق میں 3 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلام کے عظیم کمانڈر، مرد مجاہد اور میدان میجرجنرل قاسم سلیمانی اورابومهدی المهندس کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد جمعہ کی رات بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

ٹیگس