Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • بصرہ میں شہید ابومہدی المہندس کے جلوس جنازہ میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے جنازے کی تشییع کی گئی جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی -

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا بل منظور ہونے کے بعد عراق پر سنگین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے منگل کو ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ کیا ویتنام کو بھول گئے ہو یا کوئی دوسری دلدل چاہتے ہو اور ایسی فوج سے روبرو ہونا چاہتے ہو جو جنوبی عراق کے بصرے سے شروع ہو کر شمالی عراق کے دھوک تک پھیلی ہوئی ہو؟عراق کے صدر گروہ کے سربراہ نے کہا کہ اے جواخانوں کی اولاد کیا تم ایک قوم کو بھوکا مارنے کی دھمکی دے رہے ہو اور سمجھتے ہو کہ سعودی عرب اور خلیج فارس میں اس کے اتحادی ممالک کی دولت یا تمھارے اسلحوں کے گودام تمھیں کوئی فائدہ پہنچائیں گے؟ تو جان لو کہ تمھارا گھر مکڑی کے جال سے زیادہ اور تمھارے اسلحے مچھر کے ڈنک سے زیادہ کمزور ہیں۔

مقتدی صدر نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ اگر تم امن و صلح چاہتے ہو تو جان لو کہ عراق کے عوام مکتب امن کے پروردہ ہیں اور اگر جنگ چاہتے ہو تو یہ قوم بھی ہمیشہ مرد میدان رہی ہے اور ماضی میں یہ بخوبی ثابت کر چکی ہے۔

ٹیگس