ترکی میں زلزلہ ، بڑے پیمانے پر تباہی
ترکی کے مشرقی صوبے الازیغ میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترکی کے ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ مشرقی صوبے الازیغ کے علاقے سیوریچہ میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات آنے والے خوفناک زلزلے میں بڑے پیمانے پر مکانات اور عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں اور اب تک بائیس افراد کے جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے -
زلزلے کی قوت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے -
ترکی کے دیگر صوبوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے بیس سیکینڈ تک محسوس کئے گئے -
بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے عراق شام اور ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے -
ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ الازیغ کے علاقے سیوریچہ میں سیکڑوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔