افغانستان: مختلف آپریشنز میں 51 طالبان ہلاک
Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
افغان فورسز نے طالبان کے خلاف مختلف زمینی اور فضائی آپریشنز کئے جن میں 51 طالبان ہلاک ہوگئے۔
رائٹر کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز بتایا کہ حکومتی افواج نے 9 صوبوں میں 13 زمینی کارروائیاں جبکہ 12 فضائی حملے کیے جن میں 51 طالبان ہلاک اور 13 زخمی ہوئے جبکہ 6 گرفتار کئے گئے۔
افغان صوبہ بلخ میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں کم از کم 3 خواتین اور 4 بچے بھی مارے گئے جس کے نتیجے میں صوبائی گورنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔