Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • کوالا لامپور سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے، عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے ملیشیا کی سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ملیشین ہم منصب مہاتیر محمد کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں کوالا لالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ دوستوں کا کہنا تھا کہ یہ سربراہی اجلاس مسلم دنیا کو تقسیم کردے گا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

انھوں نے اپنے دورہ ملیشیا کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا فروغ بتایا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ملیشیا ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں۔

پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان نے، دفاع، تجارت اور تعلیم کے میدان میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے مستقبل کو بہت اچھا بتایا انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور ملیشیا کے تعلقات مختلف شعبوں میں مستحکم ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ملیشیا دونوں مل کے اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

ٹیگس