Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کا جاسوس طیارہ  تباہ

یمن کی فضائیہ کے اعلان کے مطابق آج جیزان کے علاقے الملاحیط کے قریب سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا گیا۔

اس سے قبل یمن کی فوج اور  عوامی رضا کار فورس نے سعودی عرب کے صوبے  صعدہ میں بھی سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو مار گرایا تھا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے حال ہی میں کہا تھا کہ یمن کے شدید محاصرے کے باوجود ملک کے دفاعی سسٹم میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے اور یمن کی فوج اور رضاکار فورس اب تک جارح اتحاد کے درجنوں جاسوس طیارے سرنگوں کر چکے ہيں۔

دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی جنگ کا سامنا کر رہے یمنی عوام اور مجاہدین تمام تر اقتصادی، معیشتی اور طبی مشکلات کے باوجود اپنی فوجی و دفاعی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے جارح آل سعود کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

سعودی عرب  کی حکومت امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہی ہے اور اس کا زمینی فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں کی وجہ سے یمن میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ شہری شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں یمنی دربدر ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتیجے میں غریب عرب ملک یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں اب تک جارح سعودی اتحاد کو اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس