Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا ایک تصور

ابھی حالیہ دنوں میں ایک نامہ نگار نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے تفصیلات سے گفتگو کی ہے جس میں ایک جگہ پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید حسن نصر اللہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں نماز کے بعد دعائیں پڑھ رہا تھا تو اچانک میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ مطلب میں نے تصور کیا کہ گویا ملک الموت میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ میں ایران جا رہا ہوں اور مجھے قاسم سلیمانی کی روح قبض کرنی ہے لیکن اس معاملے میں اللہ تبارک و تعالی نے ایک آپشن دیا ہے اور کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اگر وہ قاسم سلیمانی کی موت میں تاخیر چاہتے ہیں تو ایک راستہ ہے ... اتنا کہنے کے بعد سید حسن نصر اللہ کا گلا بھر آتا ہے۔ ... پھر وہ کہتے ہیں... راستہ یہ ہے کہ قاسم سلیمانی کے بجائے آپ کی روح قبض کر لی جائے! میں اس منظر کا تصور کر رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ اگر ایسا ہو جائے تو میں ملک الموت کو کیا جواب دوں گا؟ یقینی طور پر میں اس سے یہی کہتا... مجھے موت دے دے.... حاج قاسم سلیمانی کو چھوڑ دے۔

 

ٹیگس