شامی فوج، امریکی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئی
Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
شام کی فوج نے امریکی فوجیوں کی پیشقدمی روکتے ہوئے انھیں شہر حسکہ سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔
اسپوٹینک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حسکہ کے السیباط اور تل اسود کی جانب امریکی فوجیوں کی گشتی گاڑیوں کے مقابلے میں ڈٹ گئی اور انھیں اس علاقے سے گذرنے نہیں دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق جمعے کو پچاس فوجی گاڑیوں پرمشتمل امریکی فوجی کانوائے شہر حسکہ سے دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں واقع العمر آئل فیلڈ کے قریب امریکی فوجی چھاؤنی کی جانب جا رہا تھا۔
شام کی فوج نے اس سے قبل بارہ فروری کو بھی امریکی فوج کو صوبہ حسکہ کے قامشلی شہر کے مضافاتی دیہات خربہ عمو میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
درایں اثنا شام کے اینٹی ایئر کرافٹ نے صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہوں کے دو ڈرونز طیاروں کو مار گرایا۔ شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق ان ڈرونز کو صوبہ ادلب کے شہر النیرب میں گرایا گیا ہے۔ دہشتگردوں نےگزشتہ مہینوں کے دوران کئی بار صوبہ ادلب کو نشانہ بنایا ہے۔