Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حملہ ، جہاد اسلامی کے 2 جوان شہید ( مختصر خبر)

فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے 2 ارکان صیہونی فوجیوں کےحملے میں شہید ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی قدس بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے سلیم احمد سلیم اور زیاد احمد منصور کل آدھی رات کو شام کے دارالحکومت دمشق میں صیہونی فوج کے حملے میں شہید ہو گئے۔

جہاد اسلامی نے کہا کہ دمشق میں اسرائیل کے بزدلانہ حملے سے بخوبی واضح ہو گیا کہ اسے شکست ہوئی اور وہ فلسطین کی سرزمین پر القدس بریگیڈ کے جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کا کہنا ہے کہ شام کی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے شام کے علاقے مقبوضہ جولان سے داغے جانے والے کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

فلسطین کی جہاد اسلامی قدس بریگیڈ نے کل رات غزہ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں صیہونی رہائشی والے علاقوں پر جو غزہ کی پٹی کے قریب ہے 20 راکٹ داغے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے کل غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان محمد الناعم کو شہید کیا اور پھر اس کے جسد خاکی کو ایک بڑے کرین کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کر کے ان کے پیکر کی بے حرمتی کی۔

ٹیگس