Feb ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • محی الدین یاسین ملائیشیا کےنئے وزیراعظم نامزد

ملائیشیا کے بادشاہ نے مہاتیر محمد کی جگہ وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔

ملائیشا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ عبدالله پاهانگ Abdullah Pahang نے آج  مہاتیر محمد کی جگہ وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے، محی الدین یاسین مہاتیر محمد کی جماعت کے صدر بھی ہیں اور دیگر کئی وزارتوں کے علاوہ سابقہ دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم بھی رہے ہیں۔ محی الدین یاسین کل اس ملک کے آٹھویں وزیراعظم کے طور پر حلف اُٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں کامیابی پر اتحادی جماعتوں نے وسط مدتی وزیراعظم کے لیے اتفاق کیا تھا۔ پہلی باری مہاتیر محمد کی تھی اور دوسری باری کے لیے قرعہ انور ابراہیم کے نام نکلا تھا تاہم اختلافات کے باعث سیاسی بحران پیدا ہوا جس کا حل محی الدین یاسین کی نامزدگی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

ٹیگس