Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • شام میں ترکی کے 10 فوجی ہلاک و زخمی

شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ترکی کے مزید دس فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ منگل کو صوبہ ادلب میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ ترک وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ اس کی فوج نے شامی فوج سے وابستہ 80 سے زائد مراکز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ترک وزارت دفاع گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اپنے کم از کم چالیس فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر چکی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز نے دہشتگردوں کے آخری اہم مرکز سمجھے جانے والے صوبے ادلب میں آپریشن شروع کر رکھا ہے جس پر ترکی کی جانب سے منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی تین برسوں سے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں موجود ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے جس پر اسے عالمی سطح پرتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ میں اُس وقت شروع ہوا جب ترکی، سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے خطے کے موجودہ حالات کا رخ صیہونی ٹولے کے حق میں موڑنے کے لئے شام پر چڑھائی کی۔اس وقت شام، ایران اور روس کی مدد سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

ٹیگس