کورونا کا مسجد النبی اور مسجد الحرام میں نماز کے اوقات پر اثر
چین کے طبی ذرائع نے آج اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں 28 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے اور مزید 99 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب حرمین شریفین یعنی مسجد الحرام اور مسجدِ النبی کو نمازیوں کے لیے نماز سے ایک گھنٹے قبل ہی کھولا جارہا ہے۔
چین میں کورونا سے اب تک 3070 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ عالمی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی اور کورونا سے نہ فقط جانی نقصانات ہو رہے ہیں بلکہ اس سے دنیا کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے جس کا تخمینہ 300 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
فرانس میں صرف ایک رات میں کورونا کے 200 نئے واقعات رونما ہوئے جب کہ پیرس میں متاثرہ افراد کی تعداد 613 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 90 ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور 13 ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
وائرس کے سبب امریکی تیل کی قیمتوں میں 10.1 فیصد کمی آگئی اور تیل کی قیمت فی بیرل 41.28 ڈالر پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس روکنے کے لیے ایران کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔