Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • کورونا نے تورخم بارڈر بھی بند کروا دیا

کورونا کے خوف سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تورخم بارڈر بند کر دیا گیا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پیر سے تورخم بارڈر کو بند کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی جنوری سے چمن - اسپین بولدک بارڈر کو تمام گاڑیوں کے لئے بند کردیا تھا۔

ازبکستان ، تاجکستان اور ترکمنستان نے بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کے خوف سے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کردی ہیں ۔ اس وقت افغانستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بیس سے تجاوز کر گئی ہے ۔

ٹیگس