Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • کورونا پاکستان - سعودی حج معاہدے میں رکاوٹ

کورونا نے جہاں عالمی سطح پر تباہی مچائی ہے وہیں اس کے منفی اثرات حج پر بھی پڑ رہے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں، لہذا پاکستان کو جن کمپنیوں سے حجاج کے لئے رہائش اور ٹرانسپورٹ سے متعلق حج معاہدے کرنے ہیں فی الحال وہ نہ کیے جائیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا ہے۔

سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک کو یہ ہدایات جاری کی ہیں جہاں کے ایک لاکھ سے زائد زائرین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا سے اب تک 3 افراد ہلاک اور 1012 افراد اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی لاک ڈاؤن ہے جس کے نتیجے میں حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ٹیگس