یمنی مجاہدین نے سعودی طیاروں کو مار بھگایا
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
یمن کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے سعودی جنگی اتحاد کے جنگی طیاروں کو مار بھگایا ہے۔
صنعا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح پر پرواز کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا۔
انہوں نے بتایا کہ یمن کا ایئر ڈیفینس سسٹم ملکی فضاؤں میں دشمن کے طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں دے گا۔
سعودی جنگی اتحاد کی جانب سے یمن کے محاصرے اور پانچ سال سے جاری جنگ کے باجود یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس کی دفاعی طاقت میں قابل قدر حد تک اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ جنگی اتحاد بنا کر مارچ دوہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا جو تا حال جاری ہے۔
حال ہی میں انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی لانے کی پیشکش کے اعلان اور انسانی و اقتصادی پہلؤوں سے فریقین کے درمیان بحالی اعتماد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جانے کا خیر مقدم ہے اور یمن کے عوام اس جنگ بندی کے عملی جامہ پہننے کے منتظر ہیں۔