کابل میں دھماکہ، چار افراد زخمی
افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کو کابل میں ہونے والے دھماکے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل کے قاضی پلازا علاقے میں ایک کار کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب ذرائع ابلاغ نے کابل میں سکھوں کے گرودوارے پر حملے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لئے جانے کی خبر دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا دہشتگرد داعش کا رکن ہے۔ انڈین اکسپریس کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور دوسال قبل کیرالا سے افغانستان کے صوبہ ننگرہار گیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگرد کا نام ابوخالد الھندی ہے۔ ابوخالد کی ماں نے قبول کیا ہے کہ اسے چند روز قبل داعش گروہ سے پیغام ملا تھا کہ اس کا بیٹا کابل حملے میں مارا گیا ہے۔
ابھی تک سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔بدھ کو کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔