عراق سے بڑی خبر، امریکا بغداد سے اپنا سفارتخانہ عین الاسد ایئربیس منتقل کرنے کی کوشش میں
Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
ایک عراقی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا بغداد میں واقع اپنے سفارتخانے کو صوبہ الانبار میں واقع ایئربیس عین الاسد منتقل کرنے کی کوشش میں ہے۔
عراقی ویب سائٹ المعلومہ نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں نے عین الاسد ایئربیس میں نئی عمارت بنا لی ہے اور خفیہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام اور فوجی افسران سفارتخانے کو بغداد سے عین الاسد میں منتقل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ تمام ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ عین الاسد ایئربیس کو ہی امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے لئے مد نظر رکھا گیا ہے کیونکہ وہاں پر مکمل سیکورٹی ہے اور اس کے نواحی علاقے صحرائی ہیں اور امریکی فضائیہ کے طیارے اور ڈرون مسلسل 24 گھنٹے پرواز کرتے رہتے ہیں۔