Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم کورونا میں مبتلا، عرب ممالک کے سینے پر لوٹا سانپ، موساد کا غنڈہ ٹیکس شروع

صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کافی مقدار میں طبی وسائل جمع کرنے میں مصروف ہے۔

اسرائیلی نشریاتی کمیٹی نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ موساد نے طبی وسائل کی ایک گھیپ کا بندوبست کیا جس میں 27 وینٹی لیٹر مشینیں، 1 کروڑ ماسک اور دسیوں ہزار کورونا ٹیسٹ کٹ شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر طبی وسائل کی یہ دوسری کھیپ ہے جو اسرائیل پہنچی ہے۔

اس سے پہلے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ خلیج فارس کے ایک عرب ملک سے اسرائیل کو ایک لاکھ کورونا ٹیسٹ کٹ ملی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ موساد کو کورونا ٹیسٹ کٹ متحدہ عرب امارات نے دی ہیں۔

در ایں اثنا ہارٹس اخبار کے تجزیہ نگار جدعون لیوی نے لکھا کہ اسرائیلی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے نام پر جو سخت اقدامات کئے ہیں اس سے اسرائیلیوں کو جہنم کی یاد آ گئی۔ انہوں نے لکھا کہ ایک دو دن کے اندر اسرائیل بھی فلسطین کے ان علاقوں جیسا ہو جائے گا جن کی اسرائیل نے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

ٹیگس