مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ
سعودی عرب نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کی روک تھام کے پیش نظر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار آٹھ سو پچاسی افراد متاثر جبکہ اکیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا کہ کرفیو کے دوران کچھ اہم افراد کو گھروں سے نکلنے اور کھانے پینے کی اشیا اور ادویات خریدنے کی اجازت ہو گی۔
سعودی عرب میں جمعرات سے کرفیو نافذ ہو چکا ہے اور اگلا حکم آنے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں شہروں کے مکین کرفیو کے دوران میں اپنے گھروں اور قیام گاہوں ہی میں رہیں اور لازمی اشیاء، خوراک اور ادویات کی خریداری کے لیے صبح چھے بجے سے سہ پہر تین بجے کے دوران گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم انہیں اشیائے ضرورت کی خریداری کے لیے بھی اپنے اپنے علاقوں تک محدود رہنا ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ان دونوں شہروں میں گاڑی میں صرف ایک شخص کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔