یمن کی فوج نے کوفل آئل تنصیبات پر حملے کے دعوے کو مسترد کیا
Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۷ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صوبہ مارب کی آئل پمپنگ تنصیبات کوفل پر یمنی فورسز کے حملے سے متعلق سعودی اتحاد سے وابستہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج اتوار کے روز کہا کہ یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز کے وقت سے ہم نے قومی آئل تنصیبات پر حملے نہ کرنے کا عہد کیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر چند کہ دشمن ہمارے میزائل کی زد میں ہیں اور ہم ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں تاہم ہم نے آج تک یمن کی قومی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔
واصح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس ) نے آج دعوی کیا کہ یمن کی فوج اورعوامی فورسز نے صوبہ مارب کی آئل پمپنگ تنصیبات کوفل کو نشانہ بنایا۔