Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • یمن، مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے سعودی عرب

سعودی اتحاد نے جنگ بندی کا اعلان کرنے کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آدھی رات کو یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد نے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 2 عام شہری شہید ہو گئے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صعدہ اور حجہ صوبوں پر بھی بمباری کی۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کے روز سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ یمن میں جنگ بندی ہو گئی ہے جو دو ہفتے تک قائم رہے گی تاہم اس کی مدت بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

ٹیگس