Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • افغانستان، 300 طالبانیوں کے بدلے 20 حکومتی قیدی رہا

افغان حکومت کی جانب سے 300 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد قطر میں طالبان کے ترجمان نے 20 افغان حکومتی قیدیوں کو رہا کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کے روز طالبان نے افغان حکومتی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

 افغان حکومت اب تک 300 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔

امریکا نے معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

ٹیگس